صومالی فوج کا آپریشن،الشباب کے سرغناوں سمیت 136 دہشتگرد ہلاک

مغادیشو، جنوری ۔صومالی فوج نے زیریں شابیل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران الشباب کے سرغنوں سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔ملکی خفیہ ایجنسی کی خصوصی قوت اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر زیریں شابیل کے علاقے میں الشباب کے خلاف آپریشن کیا جس میں مُعلم صالحی،سلمان دھرہ اور مُعلم حاشی سمیت 136 دہشتگرد مارے گئےصومالی ٹی وی کے مطابق، ملکی خفیہ ایجنسی کی خصوصی قوت اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر زیریں شابیل کے علاقے میں الشباب کے خلاف آپریشن کیا ۔ اس آپریشن میں مُعلم صالحی،سلمان دھرہ اور مُعلم حاشی سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ الشباب کے خلاف ملک بھر میں جاری عسکری آپریشنز کے دوران حالیہ دو ہفتوں میں تنظیم کے متعدد سرغنہ مارے جا چکے ہیں۔ صومالی فوج نے الشباب کے خلاف تقریبا چھ ماہ سے جاری آپریشنز میں متعدد شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کروا لیا تھا۔

Related Articles