صدر ‘پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان جاری کریں گی

نئی دہلی، ستمبر۔صدر دروپدی مرمو 9 ستمبر کو ‘پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان جاری کریں گی، جس کا مقصد سال 2025 تک ہندوستان سے ٹی بی کو ختم کرنا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملینیم ڈیولپمنٹ گول (ایس ڈی جی) سے پانچ سال قبل ملک میں ٹی بی کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔اس موقع پر مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ، وزارت کے وزیر مملکت بھارتی پروین پوار اور کئی مرکزی وزرا، گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر موجود رہیں گے۔اس آن لائن پروگرام میں ریاستی اور ضلعی صحت انتظامیہ، صنعت، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر صدر جمہوریہ ‘نکشے متر پہل کا بھی آغاز کریں گی جو اس مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔ نکشے مترا پورٹل ٹی بی کے علاج سے گزرنے والے لوگوں کو مختلف قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

Related Articles