صدر مملکت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز سے نوازیں گے

نئی دہلی، دسمبر۔ صدر دروپدی مرمو کل ہفتہ کو افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاست اور ضلع کومعذورین کو بااختیار بنانے کے میدان میں ان کے شاندار کام کے لئے سالانہ قومی ایوارڈ پیش کریں گی۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار تقریب کی صدارت کریں گے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے، اے نارائن سوامی اور پرتیما بھومک اس موقع پر موجود ہوں گے۔وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ 2021 اور 2022 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز 21 زمروں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ سال 2021 کے لیے کل 844 اور سال 2022 کے لیے 1210 درخواستیں موصول ہوئیں۔ انتخابی عمل میں درخواست گزاروں کے کاغذات اور ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔

Related Articles