شیوراج یوپی ایس سی میں منتخب بچوں اورمسابقتی امتحانات کے شرکاء سے بات چیت کریں گے

بھوپال  اکتوبر ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان آج یہاں کامیابی کے منتر پروگرام میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) میں منتخب طلباء اور مسابقتی امتحانات کے شرکاء سے بات چیت کریں گے۔سرکاری معلومات کے مطابق دارالحکومت بھوپال کے منٹو ہال کے مرکزی ہال میں سہ پہر 3 بجے کامیابی کے منتر پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام میں ’پرتیبھاوں کا پرچم‘ کتابچہ کا اجراء بھی ہوگا۔ اسے شعبہ تعلقات عامہ نے شائع کیا ہے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ یو پی ایس سی میں منتخب بچوں اور مسابقتی امتحانات کے شرکاء سے بات چیت کریں گے۔ مدھیہ پردیش سے ہر سال اوسطا 15 سے 20 طلبہ یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں منتخب ہوتے ہیں۔ ریاست میں پہلی بار 38 طلباء اس امتحان میں منتخب ہوئے ہیں، جو ریاست کے لیے قابل فخر حصولیابی ہے۔کامیابی کے منترپروگرام میں ریاست کے لاکھوں طلباءشامل ہوں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے کچھ طلباء بھی منٹو ہال پروگرام میں موجود ہوں گے اور دوسرے ذرائع سے اس پروگرام سے جڑیں گے۔ یہ پروگرام طلباء کے لیے بہت مفید ہوگا۔ یہ پروگرام سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔

Related Articles