شیوراج اور اتراکھنڈ ک وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی پہنچیں گے جائے وقوع پر

بھوپال،جون ۔اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں ہوئے شدید بس حادثے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی آج جائے وقوع پر جائیں گے۔مسٹر چوہان کل دیر رات دہرادون پہنچے تھے۔دہرادون پولیس کنٹرول روم میں انہوں نے اتراکھنڈ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے اترکاشی میں چلائے جارہے بچاؤ اور راحت کے کاموں کی معلومات لی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے رات میں ہی اسپتال پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی۔اترکاشی ضلع میں کل دیر شام ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد قریب 25 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔حادثے میں تین لوگ شدید طورپر زکمی ہوئے تھے۔بس میں سوار سبھی مسافر مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے رہنے والے ہیں۔

Related Articles