شیخاوت بدھ کو جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے

نئی دہلی، مارچ۔مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بدھ کو کولکتہ میں چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آبی وزراء کی علاقائی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ان ریاستوں میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔مسٹر شیخاوت کانفرنس میں جل جیون مشن کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے مسائل پر ریاستوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔ جل شکتی وزیر بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، میزورم، اڈیشہ، مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ان مسائل پر تفصیل سے بات کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔مسٹرشیخاوت نے کہا کہ "یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی محنت کو کم کرنے کے لیے ایک قدم ہے۔ موجودہ حکومت خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بناتی ہے تاکہ شہری اور دیہی تقسیم کو ختم کیا جا سکے۔ خواتین کی ہر گھر جل کے تحت اہم کردار ہے۔ وہ پروگرام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں اور شروع سے ہی اس میں شامل ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً پانی کے معیار کی جانچ، منصوبہ بندی اور نگرانی کے لیے تربیت بھی حاصل کر رہی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ہر گھر تک پانی فراہم کرنے کے پروگرام میں بہار کو اس سال ہدف حاصل کرنا ہے، اس کے بعد 2023 میں چھتیس گڑھ اور میزورم اور آخر میں 2024 میں جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کو ہدف حاصل کرنا ہے۔

 

Related Articles