شیئر بازارمیں تیز رفتار اضافہ
ممبئی،فروری ۔ عالمی بازار کی تیزی کے درمیان ملک کی معیشت کے طویل مدتی ترقی کو رفتاردینے والے بجٹ سے پرجوش سامایہ کاروں کی چوطرفہ خرید کی بدولت شیئر بازار آج مسلسل تیسرے دن بھی ایک فیصد سے زیادہ کے تیزرفتار اضافے میں رہا۔ آئی ٹی سی، ٹی سی ایس، ایس بی آئی ، ریلائنس ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ہندوستانی ایئرٹیل ، بشمول 21 بڑی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خرید کی وجہ سے بی ایس ایس کی تیس شیئروں والےحساس انڈیکس سینسیکس 695.76 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 59 ہزارپوائنٹ کی نفسیاتی سطح کو پار کرکے59558.33 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 203.15 پوائنٹس پر اچھل کر 17780 پوائنٹس پر رہا ۔مسلسل تین دن سے سینسیکس 2،300 پوائنٹس سے زیادہ چڑھ گیا ہے۔ پیر کے روز 814 پوائنٹس ، منگل کو 848 پوائنٹس کی تیزی رہی ہے۔بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے شیئروں میں بھی جم کر خرید ہوئی۔ اس دوران مڈکیپ 1.08 فیصد مضبوط ہوکر 25146.13 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.54 فیصد کی تیزی سے 29950.60 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای میں کُل 3457 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا،جن میں سے 2299 میں خرید جبکہ 1062 میں فروخت ہوئی وہیں 96 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔این ایس ای میں 40 کمپنیوں کے شیئر چڑھے جبکہ نو گر گئے وہیں ایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔چوطرفہ خرید سے بی ایس ای کے سبھی 19 گروپوں میں تیزی رہی۔اس دوران بیسک مٹیرئلس 0.68، سی ڈی ایس 0.69 ، ایف ایم سی جی0.90، فنانس2.00،ہیلتھ کیئر1.44،انڈسٹریئلس 0.79،آئی ٹی1.22،ٹیلی کمیونی کیشن0.87 ،یوٹیلیٹیز0.40،بینکنگ2.08 ،کنزیومر ڈیوریبلس1.50،دھات 0.89،تیل اور گیس0.54،ریالٹی1.38 اور ٹیک گروپ کے شیئروں میں 1.10 فیصد کی سبقت رہی۔عالمی بازار میں تیزی کا رخ رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.74،جرمنی کا ڈیکس 0.68 ،جاپان کا نکئی 1.68 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ1.07 فیصد چڑھ گیا جبکہ چین کا شنگائی کمپوزٹ 0.97 فیصد گر گیا۔