شیئر بازارمیں بڑی گراوٹ، سنسیکس اور نفٹی میں 1.65فیصدکی کمی

ممبئی، دسمبر۔ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے نئے معاملات میں ہورہے اضافہ کے مدنظر ریزروبینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کے اندیشہ سے آج شیئر بازار میں چوطرفہ زبردست فروخت ہوئی، جس سے بازار میں سنسیکس اور نفٹی میں 1.65فید کی گراوٹ درج کی گئی۔بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 949.32پوائنٹ گر کر 57 ہزار پوائنٹ سے نیچے 56747.14پوائنٹ پر نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 17ہزار کی نفسیاتی سطح سے گر کر 16912.25پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.35فیصد گر کر 24842.18پوائنٹ پر اسمال کیپ 1.35فیصد گرکر 28038.53پوائنٹ پر رہا۔بی ایس ای میں شامل تمام گروپ لال نشان میں رہے۔ اس میں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 2.49فیصد، ٹیک 2.44فیصد اور کیپیٹل گڈس میں سب سے کم 0.99فیصد کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3599کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2002 کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جبکہ 1420فائدہ کمانے میں کامیاب رہیں۔ 177کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی سطح پر امریکی بازار لال شن میں کھلے۔ ایشیائی بازار بھی لال نشان میں رہے جبکہ یوروپی بازارہرے نشان میں نظر آئے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.76فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.50فیصد، جاپان کانکئی 0.36فیصد کی کم میں رہا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.81فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.57فیصد کی سبقت میں رہا۔

 

Related Articles