شوہر کی رہائی کے بعد شلپا شیٹی نے کیا کہا؟

ممبئی،ستمبر-ادکارہ شلپا شیٹی نے فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار شوہر راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک حوصلہ افزاء پیغام میں شلپا نے لکھا کہ زندگی میں بارہا ایسے لمحات آتے ہیں جو آپ کو زمین کے اندر دھکیل دیتے ہیں، اس طرح کے اوقات میں میرا یقین ہے کہ اگر آپ سات بار گرتے ہیں تو اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ آٹھویں بار کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ سات بار گرنے کے بعد آٹھویں بار کھڑا ہونے کے مشکل لمحات آپ سے بہت زیادہ ہمت ، حوصلہ ، قوت ارادی اور طاقت کا تقاضا کریں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ لیکن یہ خوبیاں آپ کو زندگی کے اس سفر میں پختہ اور مضبوط بنائے گیں، اور آپ نئے سرے سے عزم اور حوصلہ افزائی کے ساتھ واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی بزنس مین اور راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے شلپا شیٹی کے شوہر کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے راج کندرا کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

Related Articles