شوہر کی بیرْخی سے بہت تکلیف ہوتی ہے: راکھی ساونت

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی ازدواجی زندگی پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْنہیں اپنے شوہر کی بیرْخی سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 15 کی آنے والی نئی قسط میں راکھی ساونت اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ بگ باس 15 کی نئی قسط کے پرومو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں راکھی ساونت اپنے شوہر رتیش سے کہتی ہوئی نظر آئیں گی کہ ’میں تْم سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن تم ہمیشہ مجھے نظر انداز کرتے ہو، مجھ سے دور رہتے ہو۔‘راکھی ساونت اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ ’آخر وہ کب تک اْن سے اسی طرح الگ اور لاتعلق رہیں گے؟‘ جس پر رتیش کہتے ہیں کہ ’میرے سر کا درد نہیں بنو اور میرا ہاتھ چھوڑو۔‘شوہر کے اس رویے کے بعد راکھی بیحد اْداس ہوجاتی ہیں اور پھر بگ باس کی کنٹسٹنٹ تیجسونی سے کہتی ہیں کہ ’میرے شوہر کو دوسری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔‘راکھی نے کہا کہ ’مجھ سے کبھی بات تک نہیں کرتے ہیں، کبھی اپنا پن نہیں دِکھایا، مجھے یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’میں اپنی شادی شدہ زندگی سے ناخوش ہوں، ایسے شوہر سے تو اچھا ہے کہ عورت اکیلے ہی رہ لے۔‘اس کے بعد راکھی ساونت جذباتی ہوجاتی ہیں اور بات کرتے کرتے رونے لگ جاتی ہیں۔‘یاد رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اْنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔

Related Articles