شمالی کوریا نے جاپان کے بحیرہ زرد کی طرف 130 گولے فائر کیے

سیول، دسمبر ۔ شمالی کوریا نے 2018 کے بین کوریائی فوجی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ جاپان اور بحیرہ زرد کی طرف تقریباً 130 گولے داغے۔یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجکر 59 منٹ پر صوبہ کانگون کی کم گانگ کاؤنٹی اور جنوبی ہوانگے صوبے میں جانگسان کیپ سے گولے داغے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گولے میرین بفر زون میں گرے۔ یہ ڈی فیکٹو میری ٹائم باؤنڈری ہے جو 2018 میں طے کی گئی تھی۔جے سی ایس نے شمالی کوریا کے فریق کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو بین کوریائی فوجی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج امریکہ کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles