ششی تھرور نے کانگریس صدر کے لیے نامزدگی داخل کیا

نئی دہلی، ستمبر۔کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کو کانگریس صدر کے عہدے کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔مسٹر تھرور شروع ہی سے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی لینے سے پہلے انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت مانگی تھی۔دریں اثنا، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رکن ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وہ پارٹی صدر کے عہدے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ کانگریس کے کئی لیڈروں نے مسٹر کھرگے کی حمایت میں بیانات دیے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے صدر دگ وجے سنگھ نے یاترا بیچ میں چھوڑ کر جمعرات کو دہلی پہنچتے ہی کہا کہ وہ صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کے لیے آئے ہیں، لیکن ایک دن بعد مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ مسٹر کھرگے کی حمایت کے لیے نامزدگی نہیں کریں گے۔ یوتھ لیڈر دیپیندر سنگھ ہڈا نے بھی مسٹر کھرگے کی امیدواری کی حمایت کی۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت راجستھان میں سیاسی پیش رفت کے بعد دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Related Articles