شرمیلا کی 20اکتوبر سے پدیاتر کا آغاز
حیدرآباداکتوبر۔ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا کی 20اکتوبر سے چیوڑلہ سے پدیاترا شروع ہوگی۔14ماہ،400دن،4ہزار کیلومیٹریہ یاترا جاری رہے گی۔کل چیوڑلہ سے اس یاترا کا وہ آغاز کریں گی۔وائی ایس آر تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل سے واقفیت کے لئے ہی یہ یاترا کی جارہی ہے۔ 90اسمبلی حلقوں،14لوک سبھا حلقوں میں 14ماہ تک یہ یاترا جاری رہے گی۔چیوڑلہ سے اس یاترا کا آغاز ہوگا۔شرمیلا، راجندرنگر،مہیشورم،ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقوں میں 9دنوں تک یہ یاترا منعقد کریں گی۔بعد ازاں دیورکنڈہ کے قریب نلگنڈہ ضلع میں وہ داخل ہوں گی۔وہ اس ضلع میں 20دنوں تک یاتراکریں گی۔روزانہ صبح 8.30بجے سے 12.30بجے دوپہر تک ان کی یاترا جاری رہے گی۔پھرتین بجے سہ پہر سے 6بجے شام تک یہ یاترا جاری رہے گی۔ہر منگل کو بے روزگاروں کے مسائل پر ان کی ایک روزہ بھوک ہڑتال یاترا کے دوران بھی جاری رہے گی۔شرمیلا نے اس یاترا کے ذریعہ عوامی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی ناکامی کو عوام کے درمیان لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس یاترا کو پرجا پرستھانم یاترا کا نام دیاگیا ہے۔ پہلے روزچیوڑلہ میں ان کی یاترا میں تقریبا ایک لاکھ افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔نلگنڈہ،محبوب نگر، کھمم اور ورنگل میں بھی یہ یاترا جاری رہے گی۔