شرمیلا کی یاترا کا آغاز

حیدرآباد،اکتوبر۔عوامی مسائل کے حل میں حکومت کی ناکامی کو اجاگرکرنے اور بے روزگاروں کو روزگارفراہم کرنے کے مطالبہ پر وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدروائی ایس شرمیلا کی آج سے چیوڑلہ سے پدیاترا شروع ہوئی۔یہ یاترا14ماہ،400دن،4ہزار کیلومیٹریا یاترا جاری رہے گی۔وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے ذرائع کے مطابق90اسمبلی حلقوں،14لوک سبھا حلقوں میں 14ماہ تک یہ یاترا جاری رہے گی۔چیوڑلہ سے اس یاترا کا آغاز ہوا۔شرمیلا، راجندرنگر،مہیشورم،ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقوں میں 9دنوں تک یہ یاترا منعقد کریں گی۔بعد ازاں دیورکنڈہ کے قریب نلگنڈہ ضلع میں وہ داخل ہوں گی۔وہ اس ضلع میں 20دنوں تک یاتراکریں گی۔روزانہ صبح 8.30بجے سے 12.30بجے دوپہر تک ان کی یاترا جاری رہے گی۔پھرتین بجے سہ پہر سے 6بجے شام تک یہ یاترا جاری رہے گی۔ہر منگل کو بے روزگاروں کے مسائل پر ان کی ایک روزہ بھوک ہڑتال یاترا کے دوران بھی جاری رہے گی۔

Related Articles