شدید طور پربیمارخواتین کے لیے کمل ناتھ نے کون سے اسکیم بنائی: شیوراج
بھوپال، مارچ ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے پوچھا کہ کانگریس کے منشور کے مطابق شدید بیمار خواتین کے لیے پارٹی کی حکومت نے کیا منصوبہ بنایا ہے۔نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹرچوہان نے کہا کہ حکومت آںے سے پہلے کانگریس نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ سنگین طور پر بیمار خواتین، جن میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں بچی ہے، ان کی زندگی بھر دیکھ بھال کے لیے ایک اسکیم بنائی جائے گی۔ کانگریس حکومت نے ایسی خواتین کے لیے کیا اسکیم بنائی؟انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر کمل ناتھ سے بار بارایک ہی سوال اس وقت تک پوچھتے رہیں گے، جب تک مسٹر کمل ناتھ اس کا جواب نہیں دے دیتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ رہتے ہوئے 2017 میں انہوں نے انتہائی پسماندہ قبائل کی خواتین کو غذائیت سے متعلق خوراک کے لئے چیف منسٹر ڈائٹ گرانٹ اسکیم کے طور پر ایک ہزار روپے دیئے تھے۔ مسٹر کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی وہ پیسے کیوں چھین لیے؟مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ ان کے اس سوال کا جواب نہیں دے رہے ہیں، لیکن انہوں نے خواتین کو دھوکہ دیا۔ ان بہنوں سے ہزاروں روپے چھڑانے کے بعد اب مسٹر کمل ناتھ بہنوں کی بات کر رہے ہیں۔