شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کنگ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جن کے مداحوں کی تعداد بھارت سے باہر پوری دنیا میں موجود ہے۔مداحوں کی اتنی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث شاہ رخ کی سکیورٹی اتنی ہی سخت ہے جس کیلیے انہوں نے ایک ذاتی محافظ بھی رکھا ہوا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں چاہے پھر شاہ رخ بیٹے آریان سے ملنے آرتھر جیل جائیں یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت جائیں بالی وڈکنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریباً 10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے روپے ہے۔

Related Articles