شاہ رخ خان کو کس سے شرم آئی؟

ممبئی،ستمبر۔بھارتی فلم نگری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں شیئر کی گئی بغیر شرٹ کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی ہے۔اب مذکورہ تصویر کو ان کی اسٹائل مینیجر پوجا دادلانی اور انیتا شورف نے بھی دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کی تو شاہ رخ خان بھی اس پر تبصرہ کئے بغیر رہ نہ سکے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کی اسٹائل مینیجر پوجا دادلانی نے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ نظریں نہیں ہٹا پائیں گے، یہ ہی اس کی قدر میں اضافہ کرے گا‘۔شاہ رخ خان، جو بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی حاضر دماغی اور طنز و مزاح کی وجہ سے بھی جانے پہچانے جاتے ہیں، نے پوسٹ پر اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے گھورنا بند کرو، مجھے شرم آرہی ہے‘۔شاہ رخ خان نے پوجا اور انیتا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم دونوں شوٹ کے دوران بھی سب سے زیادہ گھور کر دیکھ رہی تھی مجھے، تم لوگوں کی وجہ سے ہی مجھے شرم آرہی تھی اور میں ایسے دیکھ رہا ہوں‘۔خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔

Related Articles