شاہ رخ خان نے اپنے مخصوص انداز سے متعلق راز بتادیا

ممبئی،دسمبر ۔ بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے دونوں بازو پھیلانے کے مخصوص انداز سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا۔میڈیا کے مطابق جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران شاہ رخ خان اور کاجول نے اپنی 1995ء کی مشہور اور بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ایک منظر مداحوں کے سامنے پیش کیا۔بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح بہت زیادہ خوش دکھائی دیے۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے آپ کو ایک راز بتانا ہے کہ میرا یہ انداز کسی اور کے لیے نہیں بلکہ صرف کاجول کے لیے ہے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا دونوں بازو پھیلانے کا مخصوص انداز مداحوں کو خوب پسند ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم فیسٹیول کے آغاز میں فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دکھائی گئی۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔اس فلم فیسٹیول کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Related Articles