سینسر بورڈ کا فیصلہ قابل تعریف:وزیر داخلہ

بھوپال،دسمبر۔مدھیہ پردیش ڈاکٹر نروتم مشرا نے فلم ’پٹھان ‘ کے بارے میں آج کہا سینسر بورڈ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ڈاکٹر مشرا نے اپنے بیان میں کہا کہ سینسر بورڑ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ انھو ںنے کہا کہ جب فلم سے جڑا معاملہ ان کے علم میں آیا تھا تبھی انھو ںنے کہا تھا کہ یہ منفی سوچ کے ساتھ اکثریت طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے بد نیتی پر مبنی کوشش ہے۔ ریل لایف ریئل لائف پر بھی اثر ڈالتی ہے، اس بات کا فلمسازوں کو ، ہدایت کاروں کو اور اداکروں کو، سبھی کو دھیان رکھنا چاہئے۔کئی خبروں کے مطابق سینسر بورڈ کے چئیرمین پرسون جوشی نے آج کہا کہ بورڈ نے فلم پٹھان پر اٹھے تنازعہ کے دوران فلم کے فلمسازوں کو اس کے متنازعہ گانے سمیت فلم کے دیگر حصوں میں تبدیلی کرنے کی ہدایت دی ہے۔پٹھان فلم کے گانے’بے شرم رنگ‘ کے سامنے آنے کے بعد اس پر مسلسل تنازعہ ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کی مسلسل اپیل کی جارہی ہے۔

Related Articles