سہارنپور:سڑک حادثوں میں 4افراد کی موت

سہارنپور:نومبر۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقے میں بائیک سوار تین افراد کی سہارن پور۔دہرادون بائی پاس ہائی وے پر ہروڑا کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ایس ایس پی آکاش تومر نے بدھ کو بتایا کہ مہلوکین ناگل تھانہ علاقے کے گاؤں بھکنا پور کے رہنے والے تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ راہل کمار ،دشینت اور وکاس تینوں دوست تھے ۔ بائیک سے رات کے وقت سہارن پور سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ ہروڑا تراہے کے نزدیک سامنے کی جانب سے آرہی ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں سڑک پر دورجاگرے اور شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔کچھ دیر بات تینوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ادھر تھانہ کوتوالی دیہات کے گاؤں پنوارکا باشندہ سندیپ(32)اپنی دوکان کے لئے سامان لینے کے لئے پک۔ اپ میں سوار ہوگیا اور صبح کے وقت کلسیا روڈ پر سینٹ جوزف اسکول کے نزدیک پک اپ بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی۔ جس میں سندیپ کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

Related Articles