سپریم کورٹ نے جہانگیرپوری انسداد تجاوزات مہم پر روک لگائی
نئی دہلی، اپریل۔سپریم کورٹ نے شمال مغربی دہلی کے فساد زدہ جہانگیر پوری علاقے میں شروع کی جا نے والی انسداد تجاوزات مہم پر بدھ کو روک لگا دی۔چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس کرشن مراری اورجسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے سینئر وکیل دشینت دوے اور کپل سبل کے خصوصی ذکر پر صورت حال جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔بینچ نے کہا، ’’ہم اس معاملے کو جمعرات کے روزفہرست بند کریں گے۔جہانگیر پوری علاقے میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی پرنکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس کے پیش نظر علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہےقابل ذکرہے کہ کشیدگی کے درمیان، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کا اعلان کیا تھا۔