سویڈن مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے عقائد کا احترام کرے، چین

بیجنگ،اپریل۔چین نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے حالیہ واقعے کے بعد سویڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سویڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈن میں انتہا پسند دائیں بازو اسٹرام کرس گروپ کے رہنما راسمس پالوڈن نے سویڈن کے جنوبی لنکوپنگ شہر میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو جلایا تھا جس کے بعد راسمس نے آئندہ ریلیوں میں بھی اس ناپاک عمل کو دہرانے کی دھمکی دی تھی۔ترکی، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف شدید اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

 

Related Articles