سوریا کمار لگاتار 3 میچز میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونیوالے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

چنئی،مارچ۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کے جارحانہ اور 360 ڈگری پر شاٹس کھیلنے کے لیے مشہور سوریا کمار یادیو نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تین ون ڈے میچز میں پہلی ہی گیند یعنی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔سوریا کمار کو پہلے 2 میچز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ تیسرے میچ میں اسپنر آشٹن آگر نے انہیں بولڈ کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، انیل کنبلے، ظہیر خان، ایشانت شرما اور جسپریت بمراہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ڈک یعنی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔سوریا کمار یادیو گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ ) ہونے والے دنیا کے چودھویں بیٹر بن گئے۔

Related Articles