سوامی پرساد موریہ فاضل نگر سے ہونگے ایس پی کے امیدوار

لکھنؤ:فروری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت میں وزیر رہے و حال ہی میں استعفی دے کر سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی رکنیت اختیار کرنے والے سوامی پرساد موریہ کو ایس پی نے ضلع کشی نگر کی فاضل نگر اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔سماجو ادی پارٹی نے بدھ کو اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ سال 2017 میں سوامی پرساد موریہ نے کشی نگر کے پڈرونہ سیٹ سے الیکشن میں جیت درج کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سوامی پرساد موریہ نے گذشتہ مہینے ہی یوگی کابینہ سے استعفی دیا تھا اور سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی تھی۔سماج وادی پارٹی نے سابق وزیر ابھیشیک مشرا کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ کی سروجنی نگر اسمبلی حلقے سے میدان میں اتارا ہے وہیں پالوی پٹیل نائب وزیر اعلی کیشوپرسادموریہ کے سامنے ضلع کوشامبی کی سراتھو سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔

Related Articles