سوئس بینک یو بی ایس نے ایرموٹی کو نیا سی ای او مقرر کیا

ماسکو، مارچ۔سوئس بینک اور مالیاتی خدمات کی کمپنی یو بی ایس نے سوئس ری انشورنس کمپنی کے صدر سرگیو پی ایرموٹی کو گروپ کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) مقرر کیا ہے۔کریڈٹ سوئس بینک کے حصول سے متعلق یو بی ایس کے 19 مارچ 2023 کے اعلان کے بعد یو بی ایس بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مسٹر سرگیو پی ایرموٹی کو گروپ کے سی ای او اور گروپ ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا ہے ۔ یو بی ایس نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجلاس عام کے بعد 5 اپریل 2023 کو یہ تقرری نافذ العمل ہوگی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کریڈٹ بینک کے حصول کے اعلان کے بعد یو بی ایس کو درپیش نئے چیلنجز اور ترجیحات کے پیش نظر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رالف ہیمرز (یو بی ایس کے موجودہ سی ای او) یو بی ایس میں رہیں گے اور لین دین کو کامیابی سے بند کرنے کے لیے مسٹر سرگیو پی ایرموٹی کے ساتھ بطور مشیر کام کریں گے۔

Related Articles