سنی لیون نے اپنے ماضی کے کام پر شرمندگی کا اظہار کردیا

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ سنی لیون نے ماضی میں کیے گئے اپنے ایک پروفیشنل کام پر شرمندگی کا اظہار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے یہ اظہار او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے بنائے جانے والے کامیڈی شو کے ایک ٹریلر کے دوران کیا۔سنی لیون نے اس ٹریلر میں کہا کہ میں سنی لیون ہوں اور آپ مجھے میرے ماضی کے کام سے جانتے ہیں جبکہ مجھے اپنے ماضی کے ایک کام پر شرمندگی بھی ہے۔اداکارہ نے مداحوں کی حیرت کا جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’مستی زادے‘ کا نام لیا، جسے سن کر حاضرین ہنس پڑے جبکہ ان میں بیٹھے سنی لیون کے شوہر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور چہرے پر ہاتھ رکھ کر ہنستے رہے۔

Related Articles