سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی سے متعلق خبروں پر کیا کہا؟

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اتھیا اپنے دوست کے ایل راہول سے دسمبر میں شادی کرلیں گی۔رپورٹس کے مطابق یہ شادی خاندان کو آگاہ کرکے کی جائے گی۔ اس حوالے سے میڈیا اداروں نے جب سنیل شیٹی سے ان کی بیٹی کی شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے انتہائی نرمی سے کہا کہ اتھیا میری بیٹی ہے اور وہ کچھ وقت بعد شادی کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا بھی جس قدر جلد ہو شادی کرلے، یہ ان کی مرضی ہے۔سنیل شیٹی نے کہا جہاں تک کے آر راہول کا تعلق ہے تو مجھے وہ لڑکا بہت پسند ہے اور اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ جو چاہیں فیصلہ کریں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اب وقت بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی اور بیٹا دونوں ہی ذمہ دار بچے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ اپنا فیصلہ خود کریں، میری تمام تر محبتیں اور دعائیں ان کے لیے ہیں۔

Related Articles