سندھو دوسری جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل، سری کانت اور لکشیا کی شکست

بالی،  دسمبر .ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے جمعرات کے روز یوون لی کو شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کرنے کے ساتھ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز 2021 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کدامبی سری کانت اور لکشیا سین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو نے جہاں اپنے گروپ اے مرحلے میں ڈنمارک کی لین کرسٹوفرسن کو 21-14، 21-16 سے شکست دی تھی ، آج انہوں نے جرمنی کی یوون لی کو 21-10، 21-13 سے شکست دے کر صرف 31 منٹ میں گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ سندھو کے گروپ میں ہندوستانی کھلاڑی اور تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوکوانگ نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ ان کے درمیان جمعہ کے روز ہونے والا میچ گروپ کے ٹاپ کھلاڑی کا فیصلہ ہوگا۔سری کانت نے مردوں کے سنگلز گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کو 21-14، 21-16 سے شکست دی تھی لیکن جمعرات کو تھائی لینڈ کے کنلاوت وتیداشرن نے 46 منٹ میں 21-18، 21-7 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی جیت حاصل کی تھی ۔ سری کانت کا مقابلہ کل ملائیشیا کی دوسری سیڈ لی جی جیا سے مقابلہ ہوگا جس سے اس گروپ کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا۔ لکشیا کو نمبر ایک ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن نے 46 منٹ میں 21-15، 21-14 سے شکست دی۔اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کی ہندوستانی خواتین کی جوڑی کو خواتین کے ڈبلز گروپ بی میں لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ساتوک سراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے اپنے حریفوں کو واک اوور دے دیا۔

Related Articles