سعودی عرب 15 فی صد وی اے ٹی کی شرح پرنظرثانی کو تیار ہے: وزیرخزانہ

ریاض،دسمبر۔سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدعان نے کہا ہے کہ اقتصادی اور مالی حالات بہتر ہونے پر اضافی قدری ٹیکس (وی اے ٹی) کی شرح پرنظر ثانی کی جائے گی۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان واضح کرچکے ہیں کہ مملکت میں 15 فی صد وی اے ٹی کی شرح کا نفاذ ایک عارضی فیصلہ ہے۔وزیرخزانہ نے واضح کیا ہے کہ جب تمام معاشی اور مالی اہداف حاصل کرلییجائیں گے تو وی اے ٹی کی شرح پر نظرثانی کی جائے گی۔معاشی اہداف میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں اضافہ اور معیشت میں توسیع شامل ہے۔الریاض میں سوموار کو منعقدہ سعودی بجٹ 2022ء فورم میں الجدعان نے کہا:’’میں ایک بارپھراس امرکا اعادہ کرتاہوں کہ جب مالی صورت حال بہترہوگی تو ہم نافذ شدہ ٹیکس کے معاملے پر نظر ثانی کریں گے‘‘۔سعودی عرب کے خود مختاردولت فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان نیاس موقع پر کہا کہ ان کا فنڈ2025 تک ملکی معیشت میں دس کھرب ریال (266.57 ارب ڈالر) تک کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔سعودی عرب نے اتوار کے روز اس امید کا اظہار کیا ہے وہ آیندہ سال میں قریباً ایک عشرے میں پہلی مرتبہ اپنا فاضل بجٹ پیش کرے گا کیونکہ وہ عوامی اخراجات کو محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اوراس اقدام کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت کرونا وائرس کی وبا کے معیشت پرمضراثرات کے باوجود سرکاری خزانے کودوبارہ بھرنے میں مدد ملی ہے۔

Related Articles