سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکلنگ لیگ کا آغاز

ریاض،ستمبر ۔ سعودی عرب میں سائیکلنگ فیڈریشن نے فیڈریشن فار ویمن لیگ کے اپنے پہلے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہیجو فیڈریشن کی جانب سے خواتین کے کھیلوں کے سپورٹ پروگرام کے فریم ورک کے اندر مقرر کردہ ٹائم پلان کے اندر آتا ہے۔ویمن لیگ کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا اور مقابلوں میں 7 لیگ ریس، کنگڈم چیمپیئن کی ریس (انفرادئی) گھڑی کے خلاف اور کنگڈم کی چیمپیئن ریس (جنرل سنگلز) شامل ہوں گی۔ریسوں کا کل فاصلہ 625 کلومیٹر ہوگا جو مملکت کے 7 مختلف علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔اپنی طرف سیسعودی سائیکلنگ فیڈریشن میں خواتین کی کمیٹی کی سربراہ شہزادی مشعل بنت فیصل نے کہا کہ یہ اعلان خواتین کے سائیکلنگ کے سفرکا ایک اہم لمحہ ہے۔ انہوں نیکہا کہ مملکت میں پہلی باضابطہ لیگ کا آغاز خواتین کو کھیلوں میں با اختیار بنانے کی مساعی میں شامل ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹائم ٹیبل کے لیے تمام قواعد و ضوابط کی تیاری مکمل کر لی ہے۔سعودی سائیکلنگ ٹریک میں اس ورڑن کی اہمیت کے پیش نظر کمیٹیوں کی جانب سے ان پر عمل درآمد کرنے اور ان کی پابندی کرنے کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر کھیل اور کھیل فیڈریشن سعودی اولمپک کمیٹی صدرشہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی لامحدود حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles