سعودی عرب، امارات کے سربراہان کاامریکی صدرسے بات کرنے سے انکار

دبئی/واشنگٹن،مارچ۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔برطانوی اخبار ’’انڈیپنڈنٹ‘‘ کے عربی ایڈیشن نے امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زاید آل نہیان نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے متعدد بار سعودی اور اماراتی سربراہان سے سے صدر بائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی فون کال ریسیو کرنے سے انکار کر دیا۔امریکا، یوکرین پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اور یوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ روسی تیل کی درآمد پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کے بعد تیل کی سپلائی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو 14 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

Related Articles