سسرال والوں نے مظہر خان کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی، زینت امان

ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ کی ماضی کی گلیمرس اداکارہ زینت امان نے سمی گریوال کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی مظہر خان سے ہوئی تھی اور جب ان کا انتقال ہوا تو زینت امان کے سسرال والوں نے انہیں جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی، زینت امان اور مظہر خان کے دو بیٹے بھی ہیں۔زینت امان ایکٹنگ سے لے کر اپنے ریلیشن شپ کے حوالے سے بھی زیر بحث رہی ہیں۔زینت امان کا شمار بولی وڈ کی پسندیدہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔وہ ایک گلیمرس، بولڈ اور ہاٹ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔تاہم زینت امان کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے۔زینت امان کی شادی مظہر خان سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے تھے، مظہر خان اداکار تھے، انہوں نے شان فلم اور بنیاد سیریل میں کام کیا، مظہر نے 1985 میں زینت امان سے شادی کی، اس سے انہیں دو بیٹے بھی ہوئے، جن کے نام اذان خان اور جہان خان ہیں۔ تاہم 1998 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔اس کی وجہ زینت امان نے بتائی کہ وہ نشے کے عادی ہو چکے تھے۔زینت کا مزید کہنا تھا کہ ’سب سے بری بات یہ ہے کہ مظہر کے گھر والوں نے مجھے آخری جھلک تک نہیں دیکھنے دی، اس کی ماں اور بہنوں نے مجھے اسے چھوڑنے کے لیے ہراساں کیا۔ میری زندگی کے کئی سال وہ میرے بچوں کا باپ تھا جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں آ سکتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ نہیں تم مجھ سے ملنے نہیں آ سکتے، مجھ پر بہت غصہ، تلخی اور نفرت تھی۔

Related Articles