سرکاری مہربانی سے صنعت کاروں کے سرمایہ میں ہورہا اضافہ:مایاوتی

لکھنؤ: اکتوبر، اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ملک میں امیر اور غریب کی کھائی لگاتار ہورہے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ملک میں صنعت کاروں کے سرمایہ میں سرکاری مہربانی کی وجہ سے خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ سرکاری مہربانی کی وجہ سے ہندوستان کے صنعت کاروں کے سرمایہ میں اضافہ ہونے سے اب دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا شمار ہے۔ لیکن ملک میں تقریبا 130کروڑ غریب و مختلف کنبوں کی زندگی میں تھوڑی بھی بہتر نہ آنا کافی تشویش کی بات ہے۔حکومت اس خلا کو کیسے پر کرے گی۔ بی ایس پی سپریمو نے روپئے کی قدر میں گراوٹ کو بھی کافی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی زرمبادلہ بھی لگاتار کم ہورہا ہے۔ انہوں نے سوال کی اکہ اس حالت کو سنبھالنے میں صنعت کاروں کا کیا کردار ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا’ ہندوستانی روپئے کی قدر میں لگاتار گراوٹ چبھنے والا سنگین معاملہ ہے۔ ملک کی غیر ملکی زرمبادلہ میں بھی لگاتار کمی کی خبریں اب لوگوں کو پریشان کرنے لگی ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی معیشت کو سنبھالنے میں یہا ں کے صنعت کار وں و امیروں کا کردار کیا ہے ملک یہ جاننے کا خواہاں ہے۔

Related Articles