ستمبر میں سعودی خام تیل کی برآمدات بڑھ کر 7.72 ملین بیرل یومیہ ہو گئیں

ریاض،نومبر ۔ جمعرات کے روز انٹرنیشنل انرجی فورم نے جوائنٹ ڈیٹا انیشی ایٹو (جوڈی)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ستمبر میں سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات اگست میں 7.60 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 7.72 ملین بیرل یومیہ ہو گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں ایک لاکھ 20 ہزار بیرل کا اضافہ ہوا۔ جوڈی نے بتایا کہ سعودی خام تیل کے ذخیرے میں 0.78 ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر میں تیل کی مصنوعات کے سٹاک میں 2.39 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں سعودی تیل کی پیداوار 10 ہزار بیرل کم ہو کر 11.04 ملین بیرل رہ گئی۔ سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات اگست میں بڑھ کر 7.6 ملین بیرل یومیہ ہوگئی جو جولائی میں 7.38 ملین بیرل یومیہ تھی۔ اور جوڈی نے بتایا کہ اگست میں سعودی عرب کی خام تیل کی پیداوار 236 ہزار بیرل یومیہ اضافے سے 11.05 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ سعودی خام تیل کی برآمدات میں اگست میں 217 ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔ اگست میں خام تیل کی براہ راست برننگ 3000 بیرل یومیہ اضافے سے 664 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی۔

Related Articles