سبھی وزراء کو اب اپنے متعلقہ محکموں کو ملی انڈسٹریل تجاویز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے:یوگی

لکھنو:فروری ۔ حال ہی میں منعقد ہوئے گلوبل انوسٹر سمٹ)جی آئی ایس۔23 )پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ سبھی وزراء کو اب اپنے متعلقہ محکموں کو ملی انڈسٹریل تجاویز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے چھ مہینے میں سرمایہ کاری تجاویز کو زمین پر اتارتے ہوئے گراونڈ بریکنگ شریمنی کا انعقاد کیا جاسکے۔ یوگی نے منگل کو یہاں کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ 33لاکھ 50ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے انڈسٹریل سرمایہ والی یہ انوسٹر سمٹ نے ملک میں ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ بندیل کھنڈ اور پوروانچل جیسے ترقی میں پچھڑوں علاقوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ سمٹ کی یہ کامیابی اترپردیش کو ملک کی سب سے بڑی معیشت بنانے کا راستہ فراہم کرنے والی ہوگی۔یوگی نے کہا کہ اسمبلی کے بجٹ اجالس سے پہلے سبھی وزراء اپنے چارج والے اضلاع میں جائیں اور نمائندوں کے ساتھ صنعت کاروں، کاروباری سماج، نوجوان سے ملاقات کر کے اترپردیش کے معاشی بہبود کے بارے میں بتائیں۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ سمٹ کس طرح اترپردیش کو ملک کی معیشت کا گروتھ انجن بنانے واال ہے۔ نوجوانوں کے لئے پیدا ہورہے نوکری۔ روزگار کے مواقع کے بارے میں انہیں آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ سبھی وزیر اپنے متعلقہ محکموں کو حاصل سرمایہ کاری کی تجاویز کا فورا جائزہ لیں۔ ہمیں اگلے چھ ماہ کی مدت میں ایک بڑی تعداد میں سرمایہ کاری تجاویز کو زمین پر اتارتے ہوئے گراونڈ بریکنگ سریمنی کا انعقاد کرنا ہے۔ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، انوسٹ یوپی سے ضرورت کے مطابق معاونت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ایس۔23 اور جی۔20 کے کامیاب انعقاد میں وزراء اور انتظامی افسران کا اہم کردار رہا ہے۔ ایک بہتر ٹیم ورک کے ساتھ سبھی نے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی عوام نے مثبت جذبے کے ساتھ تعاون پیش کیا۔ یہ دونوں پروگرام نظم و ضبط اور گڈ گورننس کے عکاس بنے ہیں۔ اس کامیاب انعقاد نے پوری دنیا میں ایک نئے اترپردیش کو شناخت دی ہے۔ اس کے لئے پورا صوبہ مبارک باد کا مستحق ہے۔ یوگی نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ مفاد عامہ کی پالیسیوں کا سب سے اہم اور رسمی ذریعہ ہے۔ آنے والے دنوں میں کابینہ کی میٹنگ میں راجدھانی لکھنؤ کے علاوہ دیگر اہم شہروں میں بھی منعقد کی جائے گی۔

Related Articles