ساٹھ میں سے 42 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کریں گے : برین
امپھال، مارچ۔ منی پور کے وزیر اعلی نونگتھمبم بیرن سنگھ نے منگل کے روزاعلان کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پیر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 38 میں سے 26 سیٹوں پر جیت حاصل کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بی جے پی 22 میں سے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، بی جے پی مسلسل دوسری بار منی پور میں اکثریت کے سات حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام 38 اسمبلیوں سے رپورٹیں موصول نہیں ہوئی ہیں اور یہ ممکن ہے کہ بی جے پی 38 میں سے 30 سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی ۔ مسٹرسنگھ نے کہا کہ لوگوں کے مزاج کو دیکھا جائے تو بی جے پی 60 میں سے 42 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ضلع تھوبل کے کھنگابوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برین نے کہا کہ منی پور کے لوگ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت جانب سے کئے گئے کام کو جانتے ہیں اور انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دے کر بی جے پی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے لوگوں کو ہراساں کیا ہے، لوگوں کے پاس دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سڑکوں پر اترنے پر مجبور کیا ہے ، لوگ آپس میں بٹے ہوئے تھے لیکن اب ایک ملک، بی جے پی کے ایک متحدہ منی پور کے تصور کے ساتھ لوگوں کے درمیان اختلافات کو دور کیا جا رہا ہے۔مسٹر برین نے کہا کہ سیتو کے کانگریس امیدوار ہاوکیپ کو ای وی ایم کو مبینہ طور پرنقصان پہنچانے کے الزام میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کانگریس نےالزام لگایا ہے ہاوکیپ کو بی جے پی کارکنوں کے خلاف شکایت کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہیں اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور امپھال پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔مسٹر برین نے کہا کہ اگرچہ دیگر سیاسی پارٹیاں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ پڑھے لکھے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہیں لیکن ہمیں ایسے نمائندوں کی ضرورت نہیں ہے جو ای وی ایم کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔