ریڈ سی فلم فیسٹیول کا سپر سٹار شاہ رخ خان کو اعزاز دینے کا اعلان

ریاض،نومبر۔ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اتوار کو ہندوستانی اداکار اور پروڈیوسر شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اعزاز سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعزاز یکم سے 10 دسمبر تک بحیرہ احمر کے ساحل پر فیسٹول کے دوسرے سیشن میں شاہ رخ خان کو دیا جائے گا۔فیسٹیول میں 131 فلموں کی نمائش کی گئی، ان میں مختصر اور فیچر فلمیں شامل ہیں۔ 61 ممالک سے 41 زبانوں تک کی فلمیں پیش کی جارہی ہیں، یہ فلمیں ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار ہنرمندوں کے ایک گروپ کی طرف سے پروڈیویس اور ڈائریکٹ کی گئی ہیں۔واضح رہے لیجنڈری سپر سٹار شاہ رخ خان یا کنگ خان بالی ووڈ سینما کے نمبر ون کی دوڑ میں شامل اداکار ہیں اور ان کا شمار دنیا کے کامیاب ترین سٹارز میں ہوتا ہے۔فلم سازی کے میدان میں تین دہائیوں سے زیادہ پر محیط اور 100 سے زیادہ فلموں پر محیط اپنے کیریئر کے ساتھ شاہ رخ خان نے بڑے پیمانے پر ہندوستان اور پوری دنیا میں ایک ممتاز نام کمایا ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی کاوشوں کے اعتراف میں کئی ایوارڈز اور اعزاز حاصل کئے ہیں۔اس موقع پر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فاؤنڈیشن کے سی ای او محمد الترکی نے تبصرہ کیا اور کہا ہمیں سٹار شاہ رخ خان کا اعزاز دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو ایک ممتاز صلاحیت کے حامل ہیں اور بین الاقوامی سینما کے نمایاں ناموں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپر اسٹار اپنے آغاز سے لے کر آج تک اپنے مداحوں کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔ ہم دسمبر میں جدہ میں سپر سٹار کے استقبال کے منتظر ہیں۔اس اعلان کے بعد جواب میں بالی ووڈ سٹار نے کہا "میں اس اعزاز کے لیے بہت شکر گزار ہوں، اور مجھے بحیرہ احمر فلم فیسٹیول کے دوسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے پر فخر ہے۔ اس پورے خطے کے شائقین نے گزشتہ برسوں میں میرے فنی کیریئر کو سپورٹ کرنے میں سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔ میں اس عظیم عالمی تقریب میں شرکت کا منتظر ہوں۔

Related Articles