ریتیک روشن کی فلم راکٹ بوائز کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے صبا آزاد کی تعریفیں

ممبئی ،اپریل۔ان دنوں بولی وڈ اداکار ریتیک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی محبت میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ ریتیک روشن جب بھی باہر جاتے ہیں تو وہ گرل فرینڈ صبا آزاد کا ہاتھ پکڑ کر گھومتے نظر آتے ہیں۔ یہ جوڑا ان دنوں مسلسل سرخیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔ صبا آزاد بھی بولی وڈ میں دھوم مچا رہی ہیں۔ حال ہی میں ریتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ کی تعریف کرتے ہوئے اپنے انسٹا پر دو اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ جس میں انہوں نے اپنی فلم کی بہت تعریف کی ہے۔ریتیک روشن نے اپنی اسٹوری پر راکٹ بوائز کا پوسٹر شیئر کرکے فلم سے منسلک ہر کردار کی خوب تعریفیں لکھی ہیں۔ لیکن سامعین کی توجہ سیدھی لیڈی لو کی طرف گئی ہیں۔ریتیک روشن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ان بہترین منتخب اداکاروں میں سے ایک ہیں جو مجھے متاثر کرتے ہیں۔ ریتیک روشن کی اس پوسٹ کو صبا آزاد نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح ان پر پیار کی بارش کرتے نظر آتے ہیں۔

 

Related Articles