رویندرا جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

ممبئی ، ستمبر۔ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی ہے۔ اب ان کی انجری کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڈیجا کو دبئی میں ایڈونچر ایکٹیوٹی کے دوران چوٹ لگ گئی ۔ہوٹل کے کامپلیکس میں واقع بیک واٹر فیسلٹی میں اس اکٹیوٹی کو کیا گیا۔ انہیں ایک خاص قسم کے سکی بورڈ پر پانی میں خود کو متوازن کرنا تھا۔ یہ ایک ایڈونچر ایکٹیویٹی تھی اور بی سی سی آئی کے ٹریننگ مینول کا حصہ نہیں تھی۔ اس اکٹیوٹی کے دوران جڈیجہ پھسل گئے اور ان کا گھٹنا مڑ گیا۔ جڈیجہ کا اتنے اہم ٹورنامنٹ کے دوران ایڈونچر ایکٹیوٹی کرنا جو ٹریننگ کا حصہ نہیں تھی کئی بڑے سوال اٹھاتا ہے۔ جڈیجہ کی ٹیم میں عدم موجودگی سے ان کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ جڈیجہ اب ممبئی میں ہیں۔ جہاں انہوں نے بی سی سی آئی کے کنسلٹنٹ اور سینئر آرتھوپیڈک سرجن کی رہنمائی میں گھٹنے کی سرجری کروائی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔ جڈیجہ اس سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ بتایا گیا کہ انہیں دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سلیکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles