رونالڈو کا قطر کے جدید ہوٹل میں ساتھی کھلاڑیوں کو عشائیہ، 3 کھلاڑیوں نے شرکت نہ کی

دوحہ،نومبر۔فیفا ورلڈکپ کے لیے قطر میں موجود پرتگال کے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک جدید ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔برناڈو سلوا، جاو کنسیلو اور جوزسا نے رونالڈو کے عشائیے میں شرکت نہیں کی، تینوں فٹبالرزنے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی۔چند روز قبل ہی اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تنازع کے بعد رونالڈو کی ساری توجہ اپنی ٹیم اور ساتھی کھلاڑیوں پر ہے جبکہ سعودی عرب کے ایک کلب کی جانب سے بھی رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

Related Articles