روس یوکرین تنازع: نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کردی

ماسکو/لاس اینجلس،مارچ۔معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے روس کی یوکرین میں مداخلت کیخلاف یوکرین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے روس میں اپنی سروس معطل کردی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نیاس ہفتے کے آغاز پر روس میں اپنی سروس معطل کردی تھی۔اسٹریمنگ سروس کے ترجمان نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔خیال رہے کہ 2021 کے آخر میں نیٹ فلکس 221.8 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔لیکن وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، نیٹ فلکس روس میں ایک معمولی پلیٹ فارم ہے، کیونکہ وہاں اس کے دس لاکھ سے بھی کم سبسکرائبرز ہیں۔نیٹ فلکس کا شمار اب ان غیر ملکی کمپنیوں کی فہرست میں ہوگیا ہے، جنہوں نے 24 فروری کو یوکرین میں روسی جارحیت کے آغاز کے بعد سے روس میں اپنیآپریشن معطل کرنے یا روس سے اپنے مکمل انخلا کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles