روسی گرینڈ ماسٹر نکولائی کروگیس کا انتقال

واشنگٹن، جولائی ۔روسی شطرنج کے گرینڈ ماسٹر اور بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) کے سابق نائب صدر نکولائی کروگیس نیویارک میں انتقال کر گئے۔ روسی شطرنج فیڈریشن نے یہ اطلاع دی۔ روسی شطرنج فیڈریشن نے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ ’’بین الاقوامی گرینڈ ماسٹر، سوویت شطرنج فیڈریشن کے سابق صدر، بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے نائب صدر اور عالمی چیمپئن بورس سپاسکی کے کوچ نکولائی ولادیمیرووچ 14 جولائی 2022 کو نیویارک میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 92 عمر برس تھی۔ فیڈریشن نے کروگیس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ کروگیس 1998 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ چلے گئے تھے۔

Related Articles