روسی فوج کالڑاکو طیارہ مگ31حادثہ کا شکار،پائیلٹ محفوظ

ماسکو،دسمبر۔روسی فوج کا ایک لڑاکو طیارہ مگ31-تربیتی پرواز کے دوران پریمورسکی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا، حالانکہ اس حادثہ میں پائیلٹ بحفاظت نکل گیا۔مشرقی فوجی ضلع کی طرف سے جمعہ کو یہ اطلاع دی گئی۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک منصوبہ بند تربیتی پرواز کے دوران پریمورسکی علاقہ میں مگ31-آج حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ ریگستانی علاقہ میں ہوا اس وجہ سے جان اور مال کا کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔شروعاتی اطلاع کے مطابق کسی تکنیکی گڑبڑی کی وجہ سے یہ حادثہ ہو گیا۔

Related Articles