رنویر سنگھ نے اداکار بننے کا خواب دیکھنا کیوں چھوڑ دیا تھا؟

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے خواہش کے باوجود بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا تھا۔رنویر سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اقرباء پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں دسویں جماعت میں تھا تو اداکار بننا چاہتا تھا ‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’مجھے لگتا تھا کہ اداکار بننا میرے لیے بہت مشکل ہے کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے آنے والے ایسے لوگ بہت کم تھے جن کا انڈسڑی میں پہلے سے کوئی رشتہ دار موجود نہ ہو‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’اس وقت میرے سامنے شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار صرف ان تین لوگوں کی ایسی مثال تھی جن کا بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی رشتہ دار نہیں تھا‘۔رنویر سنگھ نے بتایا کہ ’اس لیے جب میں نے اپنے اردگرد نظر دوڑائی اور یہ دیکھا کہ انڈسٹری میں آنے والے تمام نئے لوگوں کی کسی نہ کسی طرح پہلے سے ہی انڈسٹری میں تعلقات تھے جیسے کے کسی کے والد عظیم سپر اسٹار تھے تو کسی کے والد پروڈیوسر یا ڈائریکٹر تھے‘۔ اْنہوں نے بتایا کہ ’یہ صورتحال دیکھ کر میں نے اداکار بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیا تھا‘۔

Related Articles