رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کے ناقدین کو کرارا جواب

ممبئی،جولائی۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو ان کے حمل کے اعلان پر ٹرول کیا گیا جس پر اْن کے شوہر رنبیر کپور نے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔عالیہ بھٹ نے جون میں اپنے حمل کے اعلان سے سب کو حیران کر دیا تھا، اس خبر کے بعد جہاں عالیہ اور رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا۔تاہم، اب رنبیر کپور نے اپنے نئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ پر ہونے والی ٹرولنگ پر ردعمل دیا ہے۔رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عالیہ اور میں نے، ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر سوچا کہ دنیا کو بتاناصحیح لگے گا کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ صحیح وقت ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہم صرف اپنی خوشی دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا خیال نہیں تھا۔رنبیر کپور سے عالیہ کے حمل پر اْن کے ردعمل کے بارے میں مزید پوچھا گیا تو اْنہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز تھی جس کے بارے میں عالیہ اور میں کافی عرصے سے بات کر رہے تھے، کہ ہم اپنی زندگی میں بہت سے بچے چاہتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ہم خود کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں، یہ بہت سارے جذبات کا مرکب ہے، میں اپنی زندگی کے اس موڑ پر انتہائی مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گزشہ دنوں عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اْن کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ کو اپنے سونوگرافی سیشن سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ ساتھ بیٹھے رنبیر اْنہیں دیکھ رہے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Related Articles