رمضان المبارک میں خوراک کے ضیاع کو کنٹرول کرنے کے لیے سعودی مہم کا آغاز

ریاض،مارچ۔سعودی عرب میں فوڈ سکیورٹی کی جنرل اتھارٹی نے رمضان کے مقدس مہینے میں خوراک کے ضیاع کو روکنے سے متعلق آگاہی اور اسراف کے مظاہر کو کم کرنے کے لیے "بالکفایہ تدوم” مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ اس مہم میں معاشرے کے اراکین کے ساتھ ساتھ سرکاری ایجنسیوں، نجی شعبے اور انجمنوں کی جانب سے مشترکہ سماجی ذمہ داری کے فریم ورک کے اندر زبردست تعاون دیکھنے میں آیا، جو مذہبی، سماجی اور قومی نقطہ نظر سے پیدا ہوتا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ مہم کا آغاز فوڈ سکیورٹی کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے، کھپت کے صحیح طریقوں کو فروغ دینے اور کھانے کے ضیاع کو کم کرنے میں معاون طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔فوڈ سکیورٹی اتھارٹی کے مطابق خط الاساس [بیس لائن] مطالعہ کے نتائج کے مطابق خوراک کے ضائع ہونے اور اسراف کا تناسب تقریباً 33 فیصد ہے۔ ضائع کی جانے والی خوراک کی مالیت کا تخمینہ 40 ارب ریال سالانہ لگایا گیا ہے۔ مہم کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنے اور خوراک کے اجزاء کو محفوظ رکھنے کی اہمیت قومی معیشت کا حصہ ہے۔اتھارٹی نے نشاندہی کی کہ مہم نے اپنے آغاز کے فوراً بعد مشترکہ سماجی ذمہ داری کے فریم ورک کے اندر معاشرے کے اراکین کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں، نجی شعبے اور انجمنوں کی جانب سے زبردست تعاون کا مشاہدہ کیا ہے۔

 

Related Articles