راہل گاندھی کا بیان شرمناک، جوانوں سے معافی مانگیں:یوگی

لکھنؤ:دسمبر۔توانگ میں آرمی کو لے کر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان کو شرمناک بتاتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ گاندھی کو ملک کی عوام و بہاد جوانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔یوگی نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا بیان کافی ناشائستہ، بچکانہ اور ملک مخالف عناصر کو تحریک دینے والا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان اور ہندوستان کی بہادر آرمی کی توہین کرنے والا ہے۔ ہم ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک و دنیا اس بات کو کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان کے بہادر جوانوں نے دراندازوں کی کوششوں کو ناکام کیا۔ ایسے میں ہندوستان ان بہادر جوانوں کے شجاعت و بہادری کا احترام کرنے کی بجائے کٹگھرے میں کھڑا کرنا کوئی بھی ہندوستان قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ ڈوکلام میں بھی جب دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس وقت بھی ہندوستان کے جوانوں کے شجاعت و بہادری کااحترام کرنے کے بجائے کانگریس و راہل گاندھی کا کردار اجاگر ہوا تھا۔ وہ چینی سفیر سے ملک کر ہندوستان مخالف سرگرمیوں کو شہ دے رہے تھے۔ ان کا بیان قابل مذمت و شرمناک ہے۔ جب بھی ملک کے سامنے بحران یا چیلنج آتا ہے ان کا یہ کردار پورا ملک اسی شکل میں دیکھتا ہے۔ یہ ہندوستان کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے ہیں۔بہادر جوانوں کے شجاعت پر انگلی اٹھاتے ہیں ۔ ہم کانگریس و راہل گاندھی کی اس سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔راہل گاندھی ملک کی عوام و بہادر جوانوں سے معافی مانگیں۔ ملک کو بار بار کٹگھرے میں کھڑا کرنے کی بچکانہ و ناشائستہ حرکت سے انہیں بچنا چاہئے۔

 

Related Articles