راہل کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

جے پور، اپریل۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل پر راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق یہ راہل کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے ان پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا مقصد میچوں کو تین گھنٹے 20 منٹ میں ختم کرنا ہے لیکن سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کئی گیمز چار گھنٹے سے زیادہ چل رہے ہیں۔سپر جائنٹس نے بدھ کو رائلز کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز بنا کر سپر جائنٹس کو 20 اوورز میں 154 تک پہنچا دیا۔ جواب میں رائلز کی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔لکھنؤ کا اگلا مقابلہ 22 اپریل کو گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔

Related Articles