راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک،اکتوبر۔معروف امریکی گلوکار، پیانسٹ اور راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ جوڈتھ کا کہنا ہے کہ جیری لی لیوس طویل عرصے سے شدید بیمارتھے۔واضح رہے کہ جیری لی لیوس 1935 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 9 برس کی عمر سے پیانو بجانے کا آغاز کیا۔’دی گریٹ بالز آف فائر‘ ، ’شی واس مائی بیبی‘، ’انادر پلیس انادر ٹائم‘ جیسے ہٹ نمبر یش کرنے والے جیری لی لیوس کو راک میوزک کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔نصف صدی سے زیادہ پر محیط جیری لی لیوس عرف دی کلِر کا کیریئر مختلف اسکینڈلز سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے اپنی زندگی میں کْل 7 شادیاں کی تھیں، جن سے ان کے 6 بچے ہیں۔

Related Articles