رانی مکھرجی نے خود کو خاتون خانہ کہا، سیف نے انہیں لاجواب کردیا

ممبئی،نومبر۔ایک ٹیلی وڑن شو کے دوران رانی مکھر جی نے جب خود کو امورِ خانہ داری انجام دینے والی خاتون ظاہر کیا تو اس پر سیف علی خان نے ان سے پھلوں کی قیمت پوچھ کر انہیں لاجواب کردیا۔ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے یوٹیوب چینل پر اپنے ٹیلی وڑن پروگرام کا ایک کلپ شیئر کیا، جس میں وہ سیف علی خان اور رانی مکھرجی شادی اور گھریلو زندگی پر گفتگو کر رہے ہیں۔اسی دوران رانی مکھر جی نے کہا کہ آپ ہم سے آگئے نکل گئے ہیں، آپ کی شادی ہوئی، پھر اس کے بعد بیٹی ہوئی، پھر بیٹا بھی ہوا، کمال ہے!۔ واضح رہے کہ رانی مکھر جی فلم ساز آدیتیا چوپڑا کی اہلیہ ہیں اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی ہے جس کا نام ادیرا ہے۔ کلپ میں رانی مکھر جی سیف علی خان کو ان کے دو بچوں سے متعلق کہتی ہیں کہ ان کے تو دو دو ہیں جس پر سیف ہنس پڑتے ہیں۔ سیف علی خان نے سامنے میز پر رکھے ہوئے سیب کو اٹھایا تو رانی مکھرجی نے کہا کہ میں خاتون خانہ ہوں میں بول سکتی ہیں کہ یہ بہت مہنگا پھل ہے۔ اس پر سیف علی خان نے رانی مکھرجی کو ایک لمحے کے لیے لاجواب کرتے ہوئے سوال پوچھ لیا کہ یہ کتنے کا ہے، جب پر رانی مکھرجی تکے لگاتی رہیں۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان ایک ساتھ فلم بنٹی اور ببلی 2 میں دکھائی دیں گے۔

Related Articles